پیرس15جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)آج اتوار کو فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں متعدد ملکوں کے نمائندے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مابین نئے امن مذاکرات کے امکانات پر تبادلہء خیال کر رہے ہیں۔ اگرچہ اس کانفرنس میں ستّر سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں لیکن تنازعے کے دونوں اصل فریق اس میں شریک نہیں ہو رہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ کانفرنس کے شرکاء اپنے اعلامیے میں دو ریاستی حل کی حمایت کریں گے یعنی ایک ایسا حل، جس کے تحت دو ریاستیں اسرائیل اور فلسطین امن کے ساتھ رہ سکیں۔اسرائیل فرانس کی کوششوں سے عمل میں آنے والی اس کانفرنس کو سختی سے رَد کر رہا ہے۔